مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوگنڈا میں بس حادثے کے نتیجے میں این جی او کے 19 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق یوگنڈا میں بس حادثے میں 19 افراد ہلاک جب کہ 6 شدید زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق بس میں سوار تمام افراد کا تعلق امریکی این جی او سے تھا جب کہ ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث بس قابو پر نہ رکھ سکا اور بس کھائی میں جاگری تاہم حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
یوگنڈا میں بس حادثے کے نتیجے میں این جی او کے 19 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1886575
آپ کا تبصرہ